نئی دہلی// سپریم کورٹ نے فوج میں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کی خواتین افسران کو مستقل کمیشن دینے کے لیے اختیار کے جانے والے معیار کو من مانی اور امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز اس پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے خواتین فوجی افسران کی مختلف درخواستوں پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے مستقل کمیشن کے لئے اپنایا جانے والا معیار امتیازی سلوک پر مبنی ہے ۔عدالت عظمی نے کہا کہ اے سی آر معیار میں ہندوستانی فوج کے اندر خواتین افسروں کی قابل فخر حصولیابیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔