Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

فوجی ہیڈکوارٹر میں’سیکورٹی کور گروپ‘ کی اہم میٹنگ منعقد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 22, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//جموں کشمیر میں فوج،سراغ رساں ایجنسیوں،فورسز اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ ترین افسران پر مشتمل کور گروپ نے جمعہ کو  بادامی باغ فوجی ہیڈ کوارٹر میں مرکزی زیر انتظام خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،جس کے دوران ملی ٹینٹ سرگرمیوں،ملی ٹینسی مخالف  کارروائیوں،حکمت عملی،آپسی تال میل و ہم آہنگی اور سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی مشترکہ سربراہی میں منعقد ہونی والی اس میٹنگ میںکور گروپ نے 2021 کی انٹیلی جنس معلومات اور سیکورٹی پیمانوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میںسال 2021 میں دراندازی ،تشدد کے واقعات وبھرتیوں میں کمی،انسانی سراغ رسانیپر مبنی کارروائیوں میں اضافہ، مال و جان کے نقصان ، شہری و فورسز ہلاکتوں میں کمی، ملی ٹینٹوں و بالائے زمین ارکان کی گرفتاری میںا ضافہ کو، انٹیلی جنس اور فورسزایجنسیوں کے مشترکہ آپریشنوں اور سرگرمیوں کے موثر انعقاد کا شاخسانہ قرار دیا گیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران غیر مقامی ملی ٹینٹوں کی اچھی تعداد جاں بحق کئے گئے،جس کو صف اول پر ملی ٹینٹوںکیخلاف نبرد آزما فورسز اہلکاروں و سیکورٹی ایجنسیوں کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا گیا۔کور گروپ نے ملی ٹینٹوںاور ان کے ہینڈلرز کی تازہ حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کے استعمال اور آسان ہدف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔میٹنگ میں کہا گیا کہ 2021 میں مارے گئے 15  ملی ٹینٹ فورسز کے راڈار پر تھے۔ کور گروپ میں کہا گیا کہ سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی کے قیام اور’ این آئی اے‘ کی  جانب سے گرفتاریاںانٹیلی جنس اور تحقیقاتی کوششوں کا نتیجہ ہے،اور یہ کوششیں منشیات،اور بالائے زمین کارکنوں کینیٹ ورکس کو نشانہ بنانے میں کارگر ثابت ہوئی ہیں۔ میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ دانستہ طور پر اپنی مرضی سے ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے کیونکہ پناہ دینے والے لوگ ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔میٹنگ میں کہا گیا کہ جنگ بندی سے سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاہم جنگجوئوں کے لانچ پیڈوں اور سرحد پار جنگجوئوں کی تربیتی سرگرمیوں کی انٹیلی جنس معلومات لائن آف کنٹرول پر چوکنا رہنے کی ضرورت کی نشاندہی کرتی ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر دیر سے ہونے والی برف باری نے دراندازی کے راستوں کو طویل عرصے تک کھلا رکھا ، تاہم متحرک اہلکاروں نے پیر پنچال کے جنوبی علاقوں سمیت مجموعی طور پر دراندازی میں کمی کو یقینی بنایا ہے۔ کور گروپ میں مزید کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر منشیات اور ہتھیاروں کی دراندازی کے خلاف چوکسی جاری ہے۔ افسران نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے گٹھ جوڑ کے پروپیگنڈے کے چیلنج کا اشتراک بھی کیا۔ میٹنگ میں کہا گیا’’غلط معلومات پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بڑے پیمانے پر کیا جارہاہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ جھوٹی خبروں کو بے نقاب کرنے، بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے بنیاد پرستوں کی گرفتاریاں اور ریاستی ایجنسیوں کے ذریعہ معلومات کے فعال اشتراک میں ہم آہنگی کی کوششوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔‘‘ ڈی جی پی اور کور کمانڈر نے سیکورٹی کے بہتر تال میل پر  اہلکاروں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کچھ اہداف مقرر کیے گئے تھے، جو خطے میں امن اور خوشحالی کی بحالی کے لیے کامیابی سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ مقامی جنگجوئوں کی بھرتی میں کمی ایک پیرامیٹر ہے جس پر سب کو مسلسل توجہ کے ساتھ توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے فوجیوں کے لیے خطرے کے باوجود آپریشنز میں نقصان کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا خصوصی ذکر کیا ۔ انہوں نے مقامی جنگجوئوں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کی سفارش کی تاکہ انہیں ایک نتیجہ خیز زندگی گزارنے کا دوسرا موقع فراہم کیا جا سکے۔ کور کمانڈر نے سب پر زور دیا کہ وہ 2022 کو ایک تبدیلی والے سال کے طور پر دیکھیں جہاں 2021میں شہری ہلاکتوں کو صفر گردانا گیا وہیں، اسے 2022 کو ایک ایسے سال کے طور پر دیکھنا چاہیے جب حالات طویل مدت کے لیے اچھے ہو گئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم
رفیق مسعودی کا شعری مجموعہ’’بے پے تلاش‘‘ ادبی تبصرہ
کالم
نوجوانوں میں خاموشی کا چلن کیوں؟ غور طلب
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?