کپوارہ//کرالہ گنڈ سے وترگام کی طرف جارہی ایک فوجی گاڑی (کیسپر) نے سڑک پر کھڑی ایک آلٹو کار زیر نمبر کو ٹکر ماردیاجس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی گاڑی نے پالپورہ موڈ پر ماروتی کار کو ٹکر ماراجس دوران ایک 11سالہ لڑکا آفاق احمد ڈار ولد بشیراحمد ڈارساکنہ پالپورہ کرالہ گنڈ زخمی ہوا جس کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت نازک دیکھ کر اسے سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔