ترال//ترال کے کچھ ملہ علاقے میں قائم فوجی کیمپ میں کتوں کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہرپائی جارہی ہے۔ان کتوں نے ایک تازہ حملے میں ایک معمر خاتون مسماۃ فضی زوجہ عبدالرحیم بٹ پر حملہ کرکے اُسے بری طرح زخمی کردیا ہے جس کے بعد اُسے ہسپتال میں داخل کیاگیا۔ مقامی آبادی نے بتایا کہ مذکورہ کیمپ میں موجود کتوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق جہاں آج تک کئی بار ان کتوں نے راہ گیروں خاصکر مقامی آبادی پر حملہ کر کے زخمی کیا ہے تاہم آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے علاقے کی خواتین اور بچے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محصوص کرتے ہیں ۔ فوج کا کہنا ہے کہ کیمپ میں موجود کتے کیمپ سے باہر نہیں جاتے ہیں ۔