پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ پی ڈی ڈی میں عارضی بنیادوں پر کام کر رہی خواتین نے پلوامہ میں جمع ہو کر ایک خاموش احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل ایک خاتون نے بتایا کہ ان کا شوہر محکمہ میں عارضی بنیادوں پر کام کر رہا تھا جو دوران ڈیوٹی فوت ہوا ہے اور اسکے بعد وہ اس محکمہ میں تن دہی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے بتایا ’’میرے چار بچے ہیں اور محکمہ اس کاقلیل مشاہرہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر بار بار بند کرتا ہے ‘‘ ۔ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کا رشتہ دارمحکمہ میں اپنے فرائض انجام دینے کے دوران لقمہ اجل بن گیا لیکن محکمہ یا سرکار نے اُن کی خاطرکوئی اقدام نہیں کیا۔محکمہ میں بطور PDL .TDLکام کر رہی خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں خاموش احتجاج کیا ۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑاٹھارکھے تھے۔ انہوں نے اس حوالے سے لیفٹیننٹ گورنرسے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔