مینلا//فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اور60 زخمی ہوگئے غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 تھی۔ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے فیس بک پر کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں افسوسناک اطلاعات کیباوجود ہم ضرورت مندوں اور اس آفت سے متاثر ہونے والوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔