فلپائن میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 126ہوگئی

 منیلا//فلپائن میں طاقتور طوفان کے بعد بھاری بارش اور شدید لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہو گئی ہے ۔ایک سرکاری ڈیزاسٹر ایجنسی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔قومی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کونسل نے بتایا بکول، مشرقی وسئے ، کیلابرزون اور مرموپا علاقوں میں اب بھی 26 افراد لاپتہ ہیں۔قومی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق زبردست لینڈ سلائڈنگ ، سیلاب اور طوفان سے متاثرہ لوگوں کی تعداد چھ لاکھ 75 ہزار 777 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔بیشتر لوگوں کی موت طوفان کے بعد بھاری بارش اور زبردست لینڈ سلائڈنگ سے ہوئی ہے ۔29 دسمبر 2018 کو ٹروپیکل دباؤ کی وجہ سے طوفان فعال ہوا اور کم دباؤ والے علاقوں میں اس کی سرگرمی دیکھی گئی۔ اس سے وسطی اور شمالی فلپائن میں بھاری بارش اور زبردست لینڈ سلائڈنگ اور بڑے پیمانے پر سیلاب سے دوچار ہے ۔ 2018 میں فلپائن میں 21 بار موسم میں ہونے والی گڑبڑي میں یہ سب سے مہلک رہی۔ ستمبر میں فلپائن کے اہم لجون جزیرے کے شمالی سرے سے ایک سپر ٹائفون طوفان میں 95 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ فلپائن میں ہر سال تقریبا 20 طوفان آتے ہیں۔یو این آئی