واشنگٹن //امریکی ریاست فلوریڈا میں پانچ روز قبل 12 منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ اب بھی 151 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔میامی شہر کی میئر ڈینیالا لیوائن نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ملبے کی تلاش کے دوران ایمرجنسی ورکرز نے ہلاک ہونے والے ایک اور فرد کی نعش نکال لی ہے۔ان کے بقول ان کی پہلی ترجیح اب بھی تلاش کے ساتھ ساتھ مزید زندگیاں بچانا ہے۔ جس کے امکانات رفتہ رفتہ ماند پڑتے جا رہے ہیں۔پیر کے روز کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے باوجود ملبے سے کسی کو زندہ نہیں نکالا جا سکا۔ایمرجنسی ورکرز کو تلاش کے دوارن ہلاک ہونے والے افراد کی باقیات ملی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔