فقط نیشنل کانفرنس ہی سیاسی استحکام کی ضامن :دیویندر رانا

 جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندرسنگھ رانانے کہاہے کہ جموں وکشمیرمیں سیاسی عدم استحکام کوصرف اورصرف نیشنل کانفرنس ہی ختم کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام اب طے کرچکے ہیں کہ ریاست میں تعمیروترقی کے عمل کوتیزترکرنے اورایک صاف ستھری اورجوابدہ انتظامیہ فراہم کرنے کےلئے سنگل پارٹی کوہی اپنامنڈیٹ دیں گے۔رانانے ان خیالات کااظہار یہاں حلقہ انتخاب نگروٹہ کے جنڈیال اپر، جنڈیال لور،گورڈہ، بگانی ، دھنوں، متھواراوردیگرعلاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس عوام کی ایک من پسند اورمقبول عام جماعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ بی جے پی ۔پی ڈی پی مخلوط حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے ریاست کے لوگ بیزارہوچکے ہیں کیونکہ موجودہ مخلوط سرکارکے دوراقتدارمیں عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں تعمیروترقی کے کام ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل کانفرنس ہی ریاست کی واحدایک ایسی جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح وبہبود اورریاست کی ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اوریہی وہ جماعت ہے جوریاست کے نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی اورریاست کی کلہم ترقی یقینی بنانے کی بھرپوراہلیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کی شمولیت اس جماعت کی مقبولیت کی کھلی دلیل ہے۔دریں اثنا ان علاقوں کے سینکڑوں لوگوں نے بی جے پی اورپی ڈی پی کوخیربادکہہ کرنیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی۔اس موقعہ پرصوبائی صدردویندرسنگھ رانانے نئے لوگوں کاپارٹی میں والہانہ استقبال کیااوراپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف صف آراہوں ۔انہوں نے کہاکہ شیخ محمدعبداللہ کامشن ہندومسلم سکھ عیسائی بھائی چارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکی تاریخ متنوع ثقافت میں ہے ۔اس موقعہ پر بلاک صدر متھوارشام لال شرما، سابق سرپنچ رویندرسنگھ پیٹر، بلبیرسنگھ، سنجیوسنگھ،سدرشن سنگھ، انورخان،رام پال شرما،ممتاز، کابلاخان،ریکھالنگہے ، تیج پال سنگھ ،کلدیپ سنگھ، گوردھن سنگھ ، ارون ویرسنگھ ، محمدیوسف ، صدیق، باغ حسین،غلام نبی ، کرشن گوپال، طالب، اشرف، اوم پرکاش ،ڈاکٹررادھے، دھرب سنگھ، اشوک کمار، مریم بی بی ودیگران تھے۔اس دوران جن لوگوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ان میں پنچایت لوئرجنڈیال سے ایکس کیپٹن رومیش لال ،صوبیداربچن سنگھ، سابق انسپکٹرپریتم سنگھ ، سابق انسپکٹرمنگل داس، شنکرسنگھ ، اتم ورما، سنجے ورما،سنی کمار، کالی کٹاریہ، راکیش سنگھ ،دیپک سنگھ ، جگتارسنگھ، رنجیت سنگھ ورما، منوہرلالشرما،راکیش شرما،پون دیپ سنگھ، رنجیت سنگھ، کیول کرشن، سکھدیوراج ، مکھن لال، جیت راج،تھوڑورام، موہن لال، کاکا رام، روی راج، کیول کرشن، رام پال، راکیش کمار، پرشوتم کمار، کیول کمار،رتن لال، رام لکھن،شکتی،جگدیپ ، جنگی رام، کیول رام، ترسیم لعل، چھوٹو، جوگندرسنگھ، روی کمار، ست پال ، رتن لال، ہنس راج ، رچھپال ، موہندرلال، سریندرکمار،بلونت راج، روی کمار، ست پال، رتن لال، ہنس راج، رچھپال، موہندرلال، سریندرکمار،بلونت راج، کیول کرشن ،کالارام، کلدیپ راج ،سوہن لال، منگت رام، بنارسی لال، کرم چند،کلدیپ راج، شام لال، راج کمار، یش پال، شالے کمار،رچھپال چند، راکیش کمارشرما، اشوک کمار،جوگندرکمارودیگران شامل ہیں۔