واشنگٹن// فائیو جی ٹیکنالوجی کے استمعال کیم عاملے پر متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز نے امریکا کے لیے فلائٹ ا?پریشن معطل کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔متحدہ عرب امارات، بھارت اور دو جاپانی ائیر لائنز نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں ا?ج سے امریکا کے لیے سروسز روکنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امریکی ائیرلائنز نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ایمریٹس ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ طیارہ ساز کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل فونز کی ائیرلائنز کی ٹیکنالوجی میں مداخلت پر خدشات ہیں۔اس دوران فضائی کمپنیوں کے خدشات پرامریکی ائیرپورٹس پر5 جی سروس کی فراہمی ملتوی کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2امریکی موبائل نیٹ ورکس نے کچھ ائیرپورٹس پر5 جی سروس کی فراہمی ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔وسیع کوریج اور تیزرفتارانٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروس کا آغاز ایک دن بعد ہونا تھا۔ جدید 5 جی سروس ملتوی کرنے کا مطالبہ امریکی ائیرلائنز نے کیا تھا۔فضائی کمپنیوں کا موقف ہے کہ 5 جی سروسز ہوابازی میں شدید مداخلت کرسکتی ہیں۔ کچھ ائیرلائنز کواپنے طیارے گراؤنڈ اورپروازیں منسوخ کرنا پڑسکتی ہیں۔5 جی سروسز طیاروں کے نیویگیشن سسٹمز میں خلل ڈال سکتی ہیں خاص طورپران سسٹمز میں جوخراب موسم میں استعمال کئے جاتے ہیں۔امریکا میں 5 جی سروسز کی فراہمی میں یہ تیسرا التوا ہے۔
فضائی کمپنیوں کے خدشات
