نئی دہلی //بھارتی وزارت دفاع نے سیاچن سیکٹر میں پاکستانی جنگی طیاروں کی گشت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے سرحدی حد بندی کی خلاف ورزی نہیں کی اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے دنیا کے بلند و بالا میدان جنگ میں اڑانیں بھریں ہیں لیکن انہوں نے بھاری فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔خیال رہے کہ 22 مئی کو ہندوستانی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا کی جانب سے 12 ہزار فوجیوں کو بھیجے گئے خطوط میں یاددہانی کرائی گئی تھی کہ وہ’مختصر نوٹس پر کارروائی کے لیے تیار رہیں‘۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’موجودہ صورتحال میں سب کنونشنل خدشات ہر دم موجود ہیں‘۔انہوں نے اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ ’تربیت اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانی چاہئے ‘۔