سرینگر//مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کشیدگی کے چلتے فضائیہ سربراہ نے لداخ کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کو سرحدی حدوو کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ائر چیف مارشل وی آر چودھری نے لداخ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم ائر فورس سٹیشن اور اگلی چوکیوں کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہو ں نے فضائیہ کے جوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ دورے کے دوران فضائیہ سربراہ نے کہا کہ بھارت کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس طرح کی کوئی کوشش کریں گا اسکو بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے اور ہم نے پہلے بھی یہ دکھا یا ہے کہ کوئی بھی بھارتی حدود میں دخل اندازی کی کوشش نہیں کر سکتا ۔