سرنکوٹ//سرنکوٹ کے سنئی گائوں کے مکینوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں خطہ میں ہوئی شدید بارشوں کیساتھ ساتھ آندھی کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائے ۔سرپنچ واحید حسین شا ہ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سرنکوٹ کے دیگر علاقوں کیساتھ ساتھ سنئی میں شدید بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے مکئی کی فصل کیساتھ ساتھ میوہ جات کا شدید نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فصلوں کے علاوہ رہائشی مکانات و دیگر ڈھانچوں کو بھی نقصان ہوا ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل نہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی متاثرین کے معاوضہ کے سلسلہ میں کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہے ۔سنئی گائوں میں بجلی کا ٹرانسفارمر نصب کرنے کے دوران موصوف نے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے ٹرانسفارمر کی مانگ کی جارہی تھی جو کہ اب پوری کی گئی ہے تاہم نقصان کے سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں و پنچایتی اراکین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال کی ٹیمیں دیہات میں بھیجی جائیں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے ۔