جموں کشمیرکی سیاست کے تمام جعلساز بے نقاب:درخشاں اندرابی
اوڑی//جموں کشمیرکے دورافتادہ سرحدی علاقوں کو نظر اندازکیاگیاتھا کیوں کہ لوگوں کی نمائندگی کرنے والے صرف اپنی ترقی چاہتے تھے اور اب لوگوں کی مرضی ہے کہ وہ بھاجپا کے ترقی کے ایجنڈے یا ’فریب کاروں‘ کاانتخاب کریں۔اس بات کااظہار بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی ترجمان سیدشاہنوازحسین نے پٹن اوڑی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ،’’مودی حکومت کے جموں کشمیرکے بارے میں تاریخی فیصلے سے سیاستدانوں کاحقیقی بدصورت چہرہ سامنے آیا ہے اوریہ جموں کشمیرکے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اب ان جعلسازوں اوردوراندیش رہنما نریندرمودی کے ترقیاتی ایجنڈے کی نمائندگی کرنے والے دوراندیش سیاستدانوں کے درمیان پسند کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کشمیرکی ترقی ،خوشحالی اور بہبودی کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے اُمیدواروں کوکامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی ترجیح کوفوقیت دی جارہی ہے ۔شاہنوازحسین نے کہا ،بلدیاتی اداروں کیلئے انتخاب اُن سیاستدانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے جموں کشمیرکے لوگوں کو اس حق سے دہائیوں سے محروم رکھاتھا۔اس موقعہ پرڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ جموں کشمیرمیں آئینی تبدیلی آنے والے وقتوں کیلئے ایک حقیقت ہے اورجو لوگ جذبات کو کھیل کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ لوگوں کو ایک بار پھربیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جموں کشمیرکی سیاست میں تمام جعلساز مکمل طور بے نقاب ہوگئے ہیں ۔فراڈ اورلوٹ اب اُن کا پتہ ہے ۔اب گھپلے کے بعد گھپلے سے وہ عریاں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہیں ۔یہاں درجنوں دیگر گھپلے ہیں جن میں یہ لوگ ملوث ہیں ۔ایک ایک کرکے انہیں لوٹ اوراختیارات کاناجائزاستعمال کرنے کیلئے پکڑاجائے گا۔انہوں نے لوگوں سے بہتر سڑک رابطے فراہم کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،بنکروں کی تعمیر اورمستقبل قریب میںروزگارکے مواقع فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرکے لوگوں میں زبردست تبدیلی آنے والی ہے۔