نئی دہلی (یواین آئی) فروری 2021 میں ہندوستانی اشیا کا برآمدات 0.25 فیصد گھٹ کر 27 ارب 67 کروڑ ڈالر درج کیا گیا ہے جبکہ اس سے پچھلے سال کے اسی ماہ میں یہ اعدادو شمار 27 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا تھا۔مرکزی تجارت و صنعت کی وزارت کے منگل کو یہاں جاری ایک اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فروری تک کل برآمدات 12.32 فیصد گرکر 255.92 ارب ڈالر رہی ہے جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں کل برآمدات 291.87 ارب ڈالر تھی۔فروری 2021 میں کل درآمدات 6.98 فیصد بڑھکر 40 ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ فروری 2020 میں کل درآمدات 37 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا تھا۔اپریل 2020 سے لے کر فروری 2021 کی مدت میں کل درآمدات 340.88 ارب ڈالر رہا ہے جو اس سے پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 23.09 فیصد کم ہے۔اپریل 2019 سے فروری 2020 کی مدت میں کل درآمدات 443.24 ارب ڈالر درج کیا گیا تھا۔فروری 2021 میں تجارتی خسارہ 12 ارب 22 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ فروری 2020 میں یہ اعدادو شمار دس ارب 16 کروڑ ڈالر رہا تھا۔اعدادو کے مطابق فروری میں موٹے اناج کے 542.06 فیصد،کھل میں 244.12 فیصد، لوہ ایسک میں 167.79 فیصد، جوٹ مصنوعات میں 45.40 فیصد اور چاول میں 30.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف چاندی کی درآمدات میں 91.55فیصد،نیوزپرنٹ میں 80.76 فیصد،فرٹیلائزر میں 46.01 فیصد، کوئلہ میں 28.09 فیصد اور چمڑا میں 26.75 فیصد کی کمی آئی ہے۔