سری نگر//سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں افسپا، پوٹا اور جی ایس ٹی جیسے قوانین نافذ ہیں لیکن فارسٹ حقوق ایکٹ نافذ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت 'جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ' ریاست میں فاریسٹ حقوق ایکٹ کو نافذ کرے گی۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'جموں کشمیر میں افسپا، پوٹا اور جی ایس ٹی جیسے قوانین نافذ کئے گئے لیکن فارسٹ حقوق ایکٹ جو مستضعف پہاڑی آبادی کے حقوق کوتحفظ فراہم کرتا ہے، کو نافذ نہیں کیا گیا'۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پیپلز موومنٹ فارسٹ حقوق ایکٹ کو جموں کشمیر میں نافذ کرے گی۔انہوں نے کہا 'جب ملک کے دیگر حصے اس ایکٹ سے مستفید ہوسکتے ہیں تو جموں کشمیر کے لوگ اس ایکٹ سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا سکتے ہیں'۔یو این آئی