فاروق خان کا گورنمنٹ پریس سرینگر کامعائنہ

 سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے یہاں سمپورہ میں گورنمنٹ پریس سرینگر کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ عبدالماجد ، جنرل منیجر گورنمنٹ پریس اعجاز احمد آخون ، ڈائریکٹر جنرل اسٹیشنری اینڈ سپلائیز ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار اور دیگر افسران دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران مشیر نے مختلف سیکشنوں جیسے پرنٹنگ سیکشن ، بائینڈنگ ، ڈی ایکس سیکشن وغیرہ کا معائینہ کیا اور کام کی نوعیت ، عملہ اور مشینری کی دستیابی کے علاوہ 24 گھنٹے حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں دریافت کیا ۔ کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ موجودہ افرادی قوت اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ ساتھ آٹو میشن پر توجہ مرکوزکرنے کے ساتھ سرکاری پریس کو جدید بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیں ۔ انہوں نے مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق موجودہ مشینری کو اپ گریڈ کرنے اور خود کو برقرار رکھنے اور محصولات پیدا کرنے والے یونٹ کی حیثیت سے محکمہ کی اہلیت کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ہُنر کی اپ گریڈیشن اور عملے کی تربیت پر بھی توجہ دیں تا کہ کم سے کم وقت میں محکمہ اپنی بحالی کی رفتار کو حاصل کرے ۔ مختلف محکموں میں زیر التوا رقم کے سلسلے میں مشیر نے سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگ کو ہدایت دی کہ بقایا جات کی منظوری کیلئے معاملہ متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائیں ۔ انہوں نے سیکرٹری سے مزید کہا کہ وہ تمام مطلوبہ محکموں سے درخواست کریں کہ وہ بہتر معیار کیلئے اور دیگر پرنٹ کاموں میں رکاوٹ پیدا کئے بغیر اپنا آرڈر وقت پر دیں ۔