سرینگر//آرینز فارمیسی کالج نے کوویڈ 19 کے دوران’’فارماسیوٹیکل سائنسز میں ڈیجیٹائزیشن کا کردار‘‘پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر اجے بلندی نے فیکلٹی ممبران اور بی فارمیسی اور ڈی فارمیسی کے طلاب سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین آریانز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔ڈاکٹربلندی نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فارما صنعت نے زندگی بچانے والی دوائیوں کی فراہمی کے ذریعے کووڈ19 سے لڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم وبائی امراض نے منشیات تیار کرنے والوں کے لئے بھی سخت چیلنج کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز فارما انڈسٹری کو تبدیل کر رہی ہیں اور بحران سے نکلنے کا راستہ پیش کررہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان کے فارما مینوفیکچرنگ شعبے میں ڈیجیٹل رہنماؤں کی اوسط تحقیق 2.7فیصد ہے ۔ انہوں نے کوووڈ۔19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فارماسیوٹیکل سائنسز اور مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں وضاحت کی۔ڈاکٹر بلندی نے فارمیسی کالج اور تقریب کے کنوینر نے شکریہ ادا کیا۔