نئی دہلی//مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج سرحدوںپر پاکستانی کارروائیوں کا بھر پور انداز میں جواب دے رہی ہے ۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ایل اوسی پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور گزشتہ سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے اور اس پار سے آنے والی ہر گولی کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کارروائی کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے۔سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر 5133مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں جانی و مالی نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیکورٹی فورسزکے 46 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔مرکزی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کے سامنے ملک بھر میں کئی ایک چیلنج درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے سرحد پار سے دراندازی کو جاری رکھنے کی صورت میں امن کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔