جموں //جے اینڈ کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے فائر سروس ہفتہ کے ایک حصہ کے طور پرمنگل کے روز یہاں جموں یونیورسٹی میں سیفٹی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔بیداری پروگرام میں آگ بھجانے میں استعمال آلہ جات کی نمائش منعقد کرنے کے علاوہ طلاب کو ان آلہ جات سے واقف کرایا۔اس موقعہ پر پھنسے ہوئے لوگوں کی بحالی کے لئے Bronto Sky Lift کو چلایا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز وی کے سنگھ (آئی پی ایس) نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم کے دھر اور ڈین سٹوڈنٹس ویلفئیر پروفیسر شیلندر کے ہمراہ Bronto Sky Lift کے آپریشن میں تھے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلاب میں آگ سے بچائو کے لئے بیداری پیدا کرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی کوششیں جاری رکھیں گے۔