مینڈھر//کسبلاڑی کے عوام نے محکمہ خوراک ، شہری رسدات و امورصارفین اور متعلقہ ڈیلر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیاکہ انہیں غیر معیاری راشن فراہم کیاجارہاہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹااس قدرخراب ہے کہ اسے استعمال ہی نہیں کیاجاسکتا۔رابطہ کرنے پر متعلقہ ڈیلر محمد خالق نے بتایاکہ انہیں غیر معیاری راشن دیاجارہاہے جو لوگوں کے استعمال کے قابل نہیں ۔انہوںنے متعلقہ وزیر سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر سٹور سے فراہم کئے جارہے راشن کے معیار کی انچ کی جائے ۔علاقہ کے لوگوں نے بھی انکوائری کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ راشن کامعیار ہی نہیں اور ان کے ساتھ ایسا جان بوجھ کر کیاجارہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں فراہم کیاجانے والاراشن تو مال مویشی کے کھانے کے لائق بھی نہیں۔ اس سلسلہ میں جب ٹی ایس او مینڈھر سے بات ہوئی تو انہوںنے ڈیلر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ جب وہ ڈیلر سے بات کرتے ہیں تو وہ بازار میں گھوم رہاہوتاہے اور راشن کے پیسے جمع نہیں کروا رہا۔وہیں متعلقہ ڈیلر نے بھی ٹی ایس او مینڈھر پر الزامات لگائے ہیں۔