گاندربل//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے فوڈ سیفٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداشت میں متعدد ہول سیل مالکان ، دکانداروں، تاجروں پر ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوردنی فروخت کرنے پر 55 ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا۔بازاروں میں دستیاب اشیائے خوردنی میں ملاوٹ اور ناقص ہونے کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ فوڈ سیفٹی کے عملہ نے متعدد دوکانوں سے اشیائے خوردنی کے نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کو لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے لئے بھیجا گیا جہاں رپورٹ کے مطابق یہ اشیاء ناقص اور غیر معیاری ثابت ہوئیں جن کو کھانے پینے سے عوام مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں، ہول سیل مالکان، تاجران اور کمپنیوں پر 55 ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائی جاری رہے گی ۔