غیر معیاری ادویات اور کھادیں

 شوپیان// ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے جمعرات کو ضلع شوپیان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے باغات کیلئے فروخت کی جانے والی ادویات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دورے کا مقصد بازاروں میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی روک تھام تھا۔ضلع شوپیان میںغیر معیاری ادویات اور غیر معیاری کیمیائی کھادوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں کے حوالے سے محکمہ باغبانی کی جانب سے ایک مارکیٹ چیکنگ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی وہیں اس مہم کے دوران محکمہ کے ڈائریکٹر نے ضلع افسران پر زور دیا کہ وہ ادویات، کیمیائی کھادوں کا نمونہ حاصل کرکے جانچ کے لیے بھیجیں تاکہ یہ پتہ لگائے جا سکے کہ دوکانوں پرفروخت کی جانے والی ادویات، کیمیائی کھادیں معیاری ہیں یا نہیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ محکمہ کو شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بازاروں میں غیر معیاری ادویات فروخت ہورہی ہیں جس کو مدنظررکھتے ہوئے اس مہم کا اہتمام کیا گیا۔