سرینگر// انسداد رشوت ستانی بیورو نے کل لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کئی ملازمین کے خلاف خصوصی عدالت میںچالان پیش کیا۔جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر انسداد رشوت ستانی بیورونے لاوڈا کے کئی ملازمین کے خلاد درج ایف آئی آر زیر نمبر48/2015 کے سلسلے میں انٹی کورپشن کی خصوصی عدالت میں فرد جرم دائر کیا۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈا ) کے چند ملازمین نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر نہ صرف ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ جھیل ڈل کے گرد و نواح کے علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت دی ۔دوران تحقیقات شواہد کی بنیاد پر ، زبانی اور دستاویزی دستاویزات کی مدد سے انٹی کورپشن بیورو کویہ پتہ چلا کہ لائوڈا انفورسمنٹ ونگ میں اس وقت تعینات سپروائزر منظور احمد بٹ ،پرویزاحمد میر (واچر ) اور دیگر ملازمین نے اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ۔مذکورہ ملازمین نے جھیل ڈل کے گرد و نواح میں غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت دی ہے ۔تحقیقات کے دوران نہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ملازمین نے کئی افراد کو غیر قانونی طور تعمیرات کو کھڑا کرنے میں سہولت فراہم کی ۔اس کیس کی اگلی سماعت23فروری 2021کو ہوگی۔