مہور//غیر سرکاری تنظیم گلوبل پیس تنظیم کی جانب سے مہور میں غریب لوگوں میں کمبل بانٹے گئے۔اس موقع پر سب ڈویژن مہور کے الگ الگ مقامات سے آئے ہوئے لوگوں میں کمبلیں تقسیم کی گئیں ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ تنظیم کے چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف حسین نے بتایا کہ گلوبل پیس تنظیم کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں
لیکن مہور میں یہ پہلا پروگرام منعقدہوا۔مقامی لوگوں نے گلوبل پیس آرگنائزیشن کے چیئر مین ایڈوکیٹ الطاف حسین،ظہیر عباس اور باقی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے اس طرح کا نیک کام کرنے کا قدم اٹھایا اور غریب لوگوں میں اس سردی کے موسم میں کمبلیں تقسیم کیں
۔ایس ڈی ایم کے علاوہ تحصیلدار مہور منشی رام اور پنچ اور سرپنچ موجود تھے۔تنظیم کے چیئرمین نے انتظامیہ اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور کہا کہ اس قسم کے پروگرام آئندہ بھی ہوتے رہیں گے اور لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔