جموں // ضلع ترقیاتی کمشنررمیش کمار نے جمعرات کے روز محکمہ تعلیم اور صحت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر بھی شامل تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے فنڈز کا منصفانہ استعمال کرنے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی قریبی مانیٹرنگ کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے محکمہ صحت کی سکیموں جیسے کہ مشن اند دنُش ،جننی سورکھشا یوجنا ، پردھان منتری سواستھیہ سورکھشا یوجنا و دیگران کا بھی جائزہ لیا اور ضلع میں ایمونائزیشن پروگرام اور ویکسین کے مقرر کردہ نشانہ کو پُر کرنے کی ہدایت دی۔ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ ریکھ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے ہیلتھ اداروں میں غیر حاضری کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے موثر کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔تعلیم کے شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے جاری ترقیاتی انفراسٹریکچر اور سرکار ی سکولوں کی بہتری میں اضافہ کرنے کےلئے مختلف مرکزی سرکار کی سکیموں کے تحت مہیا کئے گئے گرانٹ کا صیح استعمال کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے سکولوںمیں پینے کے پانی کی سہولیت اور ٹائیلٹوں کی باقاعدہ صفائی پر زور دیا ۔اوسط سے کم نتائج دکھانے والے سکولوں میں پاس فیصد میں اضافہ کرنے کی ہدیات دیتے ہوئے انہوںنے زیڈ ای اوز کو اس سلسلہ میں مطلوبہ اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے پڑھائی کے تکنیک اور اساتذہ میں صلاحیت کے اضافہ کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے ایسے سکولوں میں شاندار نتائج کا ریکاڑ رکھنے والے اساتذہ کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے غیر نصابی کارکردگیوں میں اضافہ کرنے کے لئے بین ۔ضلعی پکنک اور ایکسکرشن منعقد کرنے پر زور دیا ،تاکہ طلاب اپنی جانکاری کو بانٹیں۔انوں نے ہر ایک سکول میں کھیل کا میدان فراہم کرنے پر زور دیا ، جس میں مختلف کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہو۔سکولوں سے پاس ہوئے بچوں کو بہتر کئیر ئیر مہیا کرنے کے لئے انہوں نے باقاعدگی سے طلاب کے لئے مُختلف پیشہ وارانوں سے تبادلہ خیال کے سیشن منعقد کرنے کی صلاح دی ۔انہوںنے وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں، مُدرا اور جے کے ای ڈی آئی کی دیگر سکیموں کو موثر ڈھنگ سے لاگو کرنے پر زور دیا ۔