سرینگر// لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں نادانستہ طور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی دو کم عمر بہنیوں کو پیر کے روز وطن روانہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق غلطی سے حد متارکہ عبور کرنے والی دونوں بہنوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور دونوں کو چکاندہ باغ کراسنگ پوئینٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔
پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی مذکورہ دو بہنیوں کی شناخت 17سالہ لائبہ زبیر اور13سالہ ثنا زبیرساکنان عباس پور تحصیل کہوٹہ مظفر آباد کے طور ہوئی تھی اور انہوں نے اتوار کی صبح نادانستہ طور پر پونچھ سیکٹر میں ایل او سی کراس کی تھی ۔
ایل او سی پر تعینات فوجیوں نے ان لڑکیوں کو سرحد عبور کرتے ہوئے دیکھا اور بحفاظت تحویل میں لیا۔
فوج نے دونوں لڑکیوں کو تحویل میں لینے کے بعد ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد واپس وطن روانہ کیا ۔