پونچھ// غلطی سے ایل او سی پار کر کے ہندوستانی حدود میں آنے والے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے علاقے عباس پور کا رہنے والا 14 سالہ لڑکا ہنوز پولیس تحویل میںہے اور اس کی وطن واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جب حسب معمول ضلع پولیس کے ایس او جی اہلکاران بیتاڑ نالہ پل اور اس کے اردگرد گشت کر رہے تھے تو انہوں یہ مشکوک لڑکا دیکھا ،پوچھ تاچھ کے دوران اس لڑکے نے بتایا کہ وہ میر پور یے عباس پور گائوں کا رہنے والا ہے جس کے بعد اسے پولیس حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکا نا دانستہ طور پر یہاں آیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ فوج سے رابطہ کر چکے ہیں جنہوں نے پاکستانی فو ج سے بات چیت شروع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لڑکے سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، قانونی کاروائی کے بعد اسے پاکستان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔