Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اس شہر شعلہ زار میں جلتے رہے چنار 
اس خطۂ زمیں پہ سُلگتے رہے چنار 
انساں کی بے حسی سے لرزتے رہے چنار 
کٹتے رہے چنار تڑپتے رہے چنار 
کچھ آمد بہار سے ڈرتے رہے چنار 
کچھ آمدِ خزاں سے سلگتے رہے چنار 
سرگوشیاں خزان نے کیں جب بہار میں 
موسم کے سارے راز اگلتے رہے چنار
ہر شاخ پر سلگتا ہے موسم بہار کا 
کتنے ہی حادثوں سے گزرتے رہے چنار 
آب و ہوا کی جانے وہ تاثیر کیا ہوئی 
گل کی طرح یہاں کبھی کھلتے رہے چنار 
جب موسم خزاں نے دی دستک ہراک طرف 
عادل ردائے سرخ میں جلتے رہے چنار 
 
اشرف عادل
کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر کشمیر 
موبائل نمبر؛7780806455
 
 
 
بھائی چارے باہم کی ریت پُرانی چاہئے!
سب ٹھیک ہوگا، خُدا کی مہربانی چاہئے!
کون پروانوں سے کہے کہ رُخساروں کی شمع پر
ہرگز نہ جاں اپنی گنوانی چاہئے!
حادثہ نہ بنیں عہدِ خِزاں کے معرکے!
شاخساروں پہ صبا کی حُکمرانی چاہئے
کہیں آندھیروں کے کارواں نہ یہ مزید گُزریں!
اہلِ چمن کو لہٰذا فصیل اُٹھانی چاہئے!
یوں قفس کے عادی ہی نہ بن کے رہ جانا
درکُھلا تو اُڑنے کی آس لگانی چاہئے!
کِلّہ اُکھڑا سکتاہے اونٹ گُم ہوسکتا ہے
پِر کِلّے سے باندھنے کی ریت نبھائی چاہئے
ذہن پہ چھوڑ دینا بجا ہے فائق جی!
نہ دِل کو کبھی بات اپنی منانی چاہئے!
 
عبدالمجید فائق ؔاُودھمپوری
موبائل نمبر؛9682129775
 
 
مجھے وہ رستہ دِکھا رہی ہے
تلاشِ حق سے ملا رہی ہے
یہ دل کی دھڑکن تو کہہ رہی تھی
وہ میری غزلیں سُنا رہی ہے
تجھے نظر سی لگی ہے شاید
جو مجھ سے نظریں ملا رہی ہے
میں دل کے صحرا سے تھا پریشاں
یہاں وہ دھڑکن اُگا رہی تھی
پیاس دل کی و بارِخاطر
وہ جامِ زاہد پلا رہی ہے
 یوں بٹھکے لوگوں کو سیدھا رستہ
وہ بن کے جگنو دکھا رہی ہے
چلو تو دیکھو اُسے بھی یاورؔ
جو پاس اپنے بُلا رہی ہے
 
یاورؔ حبیب ڈار
بڈکوٹ ہندوارہ
موبائل؛ 6005929160
 
 
آئی تمہاری یاد تو میں نے کہی غزل
آنکھوں سے جانے نیند ہی کب کی گئی اُوجھل
پہلی نظر میں دید سے دِل میں اُترگئی 
صورت تمہاری دیکھ لی دِل کیا گیا مچل
خوشبو تیرے وجود کی مہکا گئی چمن
بھنورا تمہاری یاد میں گانے لگا غزل
دِل کی بہار لوٹ لی دُوری نے آپ کی
ٹھنڈی ہوا بہار کو جیسے گئی نِگل
میں نے رکھا ہے تھام کے دامن اُمید کا
آتے رہے یہی رات دِن ساون بدل بدل
یادوں نے تیری جان ہی لے لی ہے مظفرؔ
ہوگا وِصال یار بھی اے دِل ذرا سنبھل
 
حکیم مظفر حُسین
باغبانپورہ لعل بازار سرینگر
موبائل نمبر؛9622171322
 
 
محبت میں کوئی سیاست نہ کرنا
امانت میں ہرگز خیانت نہ کرنا
جواں لڑکیوں سے یہ کہتی ہے دنیا
کسی اجنبی سے محبت نہ کرنا
مجھے میرے منہ پر بُرا چاہے کہنا
مگر پیٹھ پیچھے مذمت نہ کرنا
بھٹکتے پھروگے محبت کی خاطر
مجھے چھوڑنے کی حماقت نہ کرنا
گرے لوگ رستے پر اکثر ملیں گے
تم ان پر نگاہِ عنایت نہ کرنا
سر راہ جو لُوٹ لیتے ہیں عصمت
تم ان بھیڑیوں سے مروّت نہ کرنا
ہو جتنا ضروری ثمرؔ اتنا کہنا
بہت گفتگو کی حماقت نہ کرنا
 
سحرش ثمر
فردوس نگر۔ علی گڑھ
 
 
آشکارا زلف کو جب بام پر اُس نے کیا
مجھکو اپنے آپ سے کل بے خبر اُس نے کیا
بزمِ الفت میں بلا کر مجھ کو رسوا کردیا
جو کبھی سوچا نہ تھا وہ سربہ سر ُاس نے کیا
آشنا اُس راز سے اب تک نہیں ہوپایا میں
کیا مقدر نے مجھے یا در بہ در اُس نے کیا
دل جلانے کے لیے مجھکو بلا کر، غیر کا
نام مہندی سے رقم خود ہاتھ پر اس نے کیا
میں پشیماں جب ہوا اپنی خطاؤں پر بہت
دیکھ کر میری نگاہیں در گزر اُس نے کیا
میں جسے اپنا سمجھ کرہر خوشی دیتا رہا
وار چپکے سے مری ہی جان پر اُس نے کیا
حیف و صد افسوس کا اظہار عارفؔ جابجا
قتل کرکے سر میرا پھر کاٹ کر اُس نے کیا
 
جاوید عارف
 شوپیان کشمیر
موبائل نمبر؛7006800298
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?