راجوری//کوٹرنکہ کی پنچایت موہڑہ میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد میں کمبل تقسیم کئے گئے ۔اس دوران یوتھ گوجر لیڈر گفتار چوہدری نے چوہدری میرحسین کی سرپرستی میں چار سو کمبل تقسیم کئے ۔گفتار چوہدری نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ایک عبادت ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کی مدد کی جائے جو بے سہارا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اسی مقصد کیلئے چار سو کمبل تقسیم کئے گئے اوروہ اس طرح کے اقدامات جاری رکھیںگے ۔اس موقعہ پر اشوک کماڈو، محمد دین، صوفی علی محمد، جلال دین،سچن چوہدری وغیرہ بھی موجود تھے ۔