مینڈھر //پونچھ ضلع کے سرنکوٹ بلاک میں عیدہ گاہ تا سولیہ مڑہوٹ رابطہ سڑک کا افتتاح کیا گیا ۔رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین سرنکوٹ حاجی نظیر حسین کی قیادت میں کیا گیا جس کے دوران پنچایتی اراکین و علاقہ کے مقامی لوگ بھی موجود تھے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نبارڈ کے زیر تحت تعمیر ہونے والی رابطہ سڑک کی مدد سے ایک وسیع آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔مقامی سرپنچ یوسف چوہدری نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کی محنت و لگن کی وجہ سے عام لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو رہی ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی مذکورہ پروجیکٹ کو مکمل کر کے مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔