عید سے قبل ڈیلی ویجروں کی تنخواہیں واگزار کریں | پیپلز کانفرنس کی لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل

سرینگر// پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے ایک بیان میں سرکار پر زور دیا ہے کہ عیدالاضحی کے پیش نظر مختلف محکموں خاصکر بجلی ،پی ایچ ای ،زراعت، فشریز اورجنگلات میںکام کرنے والے ڈیلی ویجروں کی اجرتیںواگزارکریں اور ان کو مستقل کرنے کے حوالے سے بھی سرکاری پالیسی واضح کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجر اُن لوگوں میں سرفرست ہیںجو کووڈ 19کی جاری صورتحال کے دوران اقتصادی پریشانیوں سے دوچار ہیں اور اجرتیں وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے ناطے ڈیلی ویجروں کی محنت اور مشقت کو مد نظر رکھ کر ان کی اجرتیں عید سے قبل واگزار کریں اور ان کی فوری  مستقلی کے احکامات صادر کریں۔