عید سے قبل ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں:ایمپلائز کانفرنس

سرینگر//گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے چیئر مین اشتیاق بیگ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل تمام چھوٹے بڑے ملازمین اور یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں سرکار سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل تنخواہیں واگزارکی جائیںتاکہ مذکورہ ملازمین بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں ۔