کوٹرنکہ //عید الاضحی کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈاک بنگلہ کوٹرنکہ میں تحصیلدار محمد رفیق کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں نائب تحصیلدار بدھل خورشید احمد تانترے و دیگر محکمہ جات کے آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بیوپار منڈل کے صدر چوہدری محمد شفیع،سابقہ تحصیلدار علی محمد ، چوہدری سخی محمد، حافظ عبدالقیوم، نواب مختار احمد، دلشاد احمدنے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ بجلی ،پانی، صفای ستھرائی اور طبی خدمات دستیاب رکھیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر زور دیاکہ بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پانی کی پائپیں بوسیدہ ہوچکی ہیں جن کو ٹھیک نہیں کیاجارہا۔ تحصیلدار کوٹرنکہ نے یقین دہانی کروائی کہ مسائل کو حل کیاجائے گا۔