سرینگر//پولیس نے عیدگاہ میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس اور ہیروین ضبط کی۔ پولیس نے عیدگاہ کے نزدیک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران 3افراد کو روک لیاگیا۔ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 50گرام چرس اور 1گرام ہیرون برآمد کی گئی۔ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کیس ایف آئی آر زیر نمبر106/19درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔