سرینگر//عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ٹنل کے آرپار جلسے ، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ شہر خاص مےں جلوس عےد مےلاد النبیﷺ آثار شریف شہری کلاش پورہ۔ خانقاہِ معلی سے برآمد ہوکر شہر کی مختلف سڑکوں سے گزرا۔ جلوس مےں ہزار وں عاشقان رسول ﷺ، بزرگ ، کئی سکولوں اور درسگاہوں کے طلباءو طالبائ، علماءکرام ، ائمہ، بقعہ جات کے خدامانِ زیارت بھی شامل تھے۔ عاشقان رسولﷺ پےغمبر آخرزمانﷺ کے تئےں اپنی عقےدت اظہار محبت کے طور پر نعت و منقبت خوانی کرتے تھے۔ جلوس مختلف سڑکوں سے گزر کر واپس آثار شریف شہری کلاش پورہ کے صحن مےں اختتام پزےر ہوا۔ پورا شہر خاص محرابوں سے سجاےا گےا تھا جگہ جگہ پر عاشقان رسولﷺ کیلئے شربت ، مےوے اور دےگر مشروبات رکھے گئے تھے۔نماز جمعہ سے قبل سے قبل آثار شریف شہری کلاش پورہ میں سےرتی مجلس منعقد ہوئی ۔ پانپور میں بھی عید میلاد النبی کا جلوس حسب قدیم برآمد ہوا جس کی پیشوائی ادارہ اوقافِ اسلامیہ پانپور اور جمعیت ہمدانیہ سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کی اور سیرت پاک کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ کشمیرعظمیٰ کے بارہمولہ کے نامہ نگار فیاض بخاری کے مطابق بارہمولہ مےں عےدمیلاد ُ النبی ﷺ کے سلسلے مےں کئی تقرےبات کا انعقاد کیاگیا اورسب سے بڑی تقرےب خانپورہ بارہمولہ مےں منعقد ہوئی جہاں سےنکڑوں فرزندان توحےد نے خانپوہ مےں زےارت حضرت سےد محمد جانباز ولی ؒکے صحن مےں جمع ہوکر اےک بڑاجلوس نکالا جو بارہمولہ کے مختلف بازاروں سے گزر تا ہوا بالآخردرگاہ عالیہ اولڈ ٹاون مےں اختتام پذیر ہوا جہاں پر شرکاءنے نماز جمعہ اداکی اور موئے مقدس رسول رحمت ﷺ کی زیارت سے بھی فیضیاب ہوئے ۔جمعےت اہلسنت کے صدر بارہمولہ مفتی قمر الدےن اُوےسی نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ تمام قےدےوں کو رہا کرےں خاصکر مولانا سرجان برکاتی کوبھی ۔ شےری بارہمولہ مےں بھی دارالعلوم قریشیہ شیری کے مہتمم محمدطارق القادری کی سربراہی میں ایک جلوس نکلا جو شیری مارکیٹ سے گزرتا ہوا زیارت شریف حضرت سید سخی جانباز ولی ؒمیں اختتام پذیر ہوا۔ صدر جمعیت اہلسنت مفتی محمد قمرالدین اویسی نے جلوس کے شرکاءکو ہدایت دی کہ شریعت مطہرہ اور ادب کا خاص خیال کرتے ہوئے شریک جلوس رہیں۔ مرکزی دفتر کاروانِ اسلامی شہید گنج سے ریلی نکالی گئی جس ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔لاکھوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کاروانِ اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے لوگوں سے تمام زندگی اسوہ¿ مصطفوی ﷺ پر گذارنے اور تن من دھن حضور ﷺ کے قدوم مبارک میں نچھاور کرنے کا عہد لیا۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وقت آچکا ہے کہ جہالت ، ظلم اور لادینی کا خاتمہ نور مصطفوی ﷺ سے متحد ہوکر کیا جائے۔ انہوں نے کہا جس طریقے سے روز بروز ہمارے معاشرے میں نئے جرائم ، بے راہ روی ، منشیات اور شراب نوشی عروج پرہے، ہمیں متحدہ طور اس ناسور کو مٹانے کی جدو جہد میں یک سوئی کے ساتھ کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فریب کاری سے بالاتر ہو کرکشمیر کے مسئلے کا بنیادی اور مستقل حل نکالا جائے تاکہ ریاست میں جاری کشت و خون کی لہر کا سدباب ہوکر طلوعِ امن ممکن ہواورجیلوں میں محبوس سیاسی اور بے گناہوں ، قیدیوں کو بلا مشروط رہا کیا جائے ۔ مرکزی جلوس کے علاوہ کاروانِ اسلامی کے زیر اہتمام گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، سوپور اور سینکڑوں مقامات پر چھوٹے بڑے جلوس میلاد بر آمد ہوئے۔ گاندربل سے کشمیر عظمی کے نامہ نگار ارشاد احمد کے مطابق دودھرہامہ میرانی جامع مسجد سے کاروانِ اسلامی کے رہنما غلام رسول حامی کے زیر قیادت میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کا جلوس ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اور عاشقانِ رسول نعرے بازی کرتے ہوئے بیہامہ چوک تک گئے اورعقیدتمندوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینر اٹھارکھے تھے۔ بیہامہ چوک میں غلام رسول حامی نے جوش و خروش سے میلاد النبی منانے کے بارے میں روشنی ڈالی آخر میں جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ۔انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے کے تحت حسب عمل قدیم خانقاہِ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے تنظیم سربراہ آغا سید حسن کی قیادت میں جلوس میلاد النبی برآمد کیا گیا جس میںتنظیم کے زیر انتظام سینکڑوں شاخہائے مکاتب کے ہزاروں طلباءو طالبات کے علاوہ فرزندان توحید نے شرکت کی۔جلوس میلاد کے دوران فرزندان توحید نے امہات المو¿منین ؓ اور خاتون جنت سید ہ فاطمہؑ کی شان میں بھارتی ٹی وی چینل کے اینکر روہت سردانہ کی گستاخی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ جلوس میلاد امام باڑہ گلشن باغ بوٹہ کدل میں اختتام پذیر ہوا جہاں دن بھر محفل میلاد منعقد ہوئی۔ خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل میں جلوس میلاد کی روانگی سے قبل آغا حسن نے حضور سرور کائنات کی ولادت باسعادت اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلو¿ں کی وضاحت کی۔ اتحادالمسلمین کی طرف سے جامع مسجد سجاد آباد چھتہ بل سے عید میلاد و ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوا جومختلف راستوں سے گزر کر کرن نگر چوک میں اختتام پزیر ہوا۔اختتامی تقریب پر قائمقام صدر آغا سید یوسف نے تقریر کرتے ہوے ٹی وی اینکر روہت سردانا کے مقدس مسلم ہستیوں کی شان میں گستا خانہ ٹویٹ کے خلاف احتجاج کیاگیا۔ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی کے سلسلے میںسرینگر کے علی آباد ایچ ایم ٹی سے معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے اہتمام سے ریلی نکالی گئی جو سرینگر مظفر آباد شاہراہ سے گزرتے ہوئے جامعہ امام رضا ؑ اسلامک کالج گنڈ حسی بٹ میں اختتام پزیر ہوئی ۔جلوس میں مکاتب امامیہ زون پٹن اور سرینگر سے وابستہ طلاب ،مدرسین اور منتظمین سمیت سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی جو رسول گرامی اسلام سے محبت و عقیدت کا اظہار کررہے تھے ۔ علمائے کرام اور دانشوروں نے عید میلاد النبی کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی اور ہفتہ وحدت جوش و جذبہ کے ساتھ منانے پر زور دیا علمائے کرام نے کہا کہ وحدت امت اس دور کی سب سے اہم ضرورت ہے لہذا امت اسلامیہ کو چاہئے کہ مسلکی تفرقات ایک طرف رکھ کر یک جٹ ہوکر اسلام اور مسلمین کی کامیابی اور سربلندی کے لئے میدان عمل میں آئیں انہوں نے عید میلاد النبی کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے پر بھی زور دیا ۔پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی صدر مولانا شبیر احمد صوفی اور دیگر اراکین نے اپنے الگ الگ بیانات میں امت مسلمہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔ مولانا قمی نے امت مسلمہ بالخصوص کشمیری قوم کے نام ٹیلی فونک پیغام میں کہا ہے کہ میلاد النبی کے ایام عالم اسلام کے لئے بہترین ایام ہیں جن میں وہ باہمی اخوت و برادری اتحاد و اتفاق کا پیغام دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچاسکتے ہیں ۔بانہال سے کشمیرعظمیٰ کے نامہ نگار محمد تسکین کے مطابق بانہال میں کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ جموں سرینگر شاہراہ پر میلاد النبی کا ایک بڑا جلوس نکالا گیا اوربانہال پارک میں اسلامی جھنڈے کو سلامی دی گئی۔اس کے علاوہ عید گاہ بانہال اور زیارت دستگیر صاحب کراوہ میںجلسے منعقد کئے گئے۔ مقررین نے نبی آخری زمان جناب محمد رسول اللہﷺکی حیات مبارک اور تعلیمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ جموں سرینگر شاہراہ پر ایک جلوس نکالا گیا جو گنڈ عدلکوٹ اور قصبہ بانہال کے درمیان نکالا گیا۔ مرکزی جامع مسجد بانہال کے متصل پارک (سابقہ عیدگاہ) میں بانہال کے مختلف علاقوں سے لوگ جلوس میں شامل ہوئے۔ مرکزی جامع مسجد بانہال کے امام مو لانا نظیر احمد ، خطیب عبدالاحد مسرور بانہالی کے علاوہ امام جامع مسجد ناگبل غلام علی کلیم کے علاوہ مرکزی جامع مسجد ،مسجد کمیٹی کے صدر عبدالغنی تانترے بھی موجود تھے ۔ ۔ محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے نائب صدر قطب عالم نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام عالمِ اسلام کو عید میلاد النبی کے موقعہ پر دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔ پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کالا کوٹ میں عید میلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔ راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ مختلف مذہبی سکالروں اور علما نے اس موقعہ پر حضرت محمد مصطفیٰ کی تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقعہ پر وزیر نے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے ریاست میں امن و استحکام کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پیغمر کی تعلیمات پر من و عن عمل کرنا چاہئیے اور ضرورتمندوں کی ہر سطح پر مدد کرنی چاہئیے ۔ کوہلی نے کہا کہ اسلام امن کا ایک مذہب ہے اور حضرت محمد محبت ، رواداری اور آپسی بھائی چارے کی ایک عظیم مثال ہیں ۔ انجمن علماء احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے گول مسجدبہلو جی پورہ صورہ میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے عید میلاد النبی کی برکات پر روشنی ڈالی جبکہ بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد ہسیر ٹنگمرگ میں عالم اسلام کو درپیش موجودہ مسائل پر روشنی ڈالیتے ہوئے اسوة رسول میں اسکا حل تلاش کرنے پر زور دیا۔