Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

عیدالاضحی کا پیغام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 30, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
عید الاضحی کے ایام مبارک ہوتے ہیں۔چنانچہ یہ ایام مسلمانوں کے لئے مسرت اور شاد مانی کا پیغام لاتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جس کو رحمت کا دن کہا گیا ہے کہ اس دن حاجی صاحبان کے لئے ہر طرف اظہار وتشکر کا سماں ہوتاہے۔شکر کس بات کا ؟اس بات کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں ماہ ذی الحجہ کی صورت میں نیکیوں کا موسم بہار عطا فرمایا کہ اس مبارک مہینے میں ہم اللہ کی رحمت ،مغفرت اور اجرو ثواب سے اپنے دامن کو بھر کرآخرت کی کامیابی کا سامان فراہم کریں ۔۱۰  ذی الحجہ وہ تاریخ اور مبارک اور عظیم شان قربانی کا یاد گار دن ہے ۔حضرت ابراہیم ؐ نے بڑھاپے میں عطا ہوئے لخت جگر سیدنا اسماعیلؐ کو حکم الٰہی کی خاطر قربان کرنے کا ایساقدم اٹھایاکہ آج بھی اس فیصلے کی تعمیل پر چشم فلک حیران  ہے جبکہ دوسری طرف فرمانبرداری و جانثاری کے پیکرسیدنا ابراہیمؐ کے فرزند ارجمند سیدنا اسماعیل ؐ نے رضامندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی گردن اللہ کے حضور پیش کرکے قربانی کے تصور کو تاقیامت امر کرنے کا مظاہرہ کیاکہ خو د رضامندی بھی حیرت میں ڈوب گئی۔
یہ فیضان ِنظر تھی یا مکتب کی کرامت
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
 ان دونوں کی فرمانبرداری اور قربانی کو اسی وقت اللہ تعالیٰ نے شر ف قبولیت بخشا اور آپ ؐ کے فرزندہ اسماعیلؐ کو سلامتی کا پروانہ عطا کرلیا۔آپ ؑ کی جگہ ایک دنبہ بھیج دیا جس کو اللہ تعالیٰ نے ذبح عظیم قرار دیا۔اسلام کا تصور قربانی نہایت ہی پاکیزہ،اعلی اور افضل ہے۔اللہ تعالی نے سنت ابراہیم ؐیعنی قربانی کا جو تصور دیا ،وہ اخلاص اور تقویٰ پر زور دیتا ہے۔عید کے روزہر مسلمان اس عظیم شان قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے جو روئے زمین پر حکم الٰہی سمجھتے ہوئے سیدنا ابراہیمؐ اور سیدنا اسماعیلؐ نے پیش کی تھی ۔خلوص اور پاکیزہ نیت سے اللہ کی راہ میں دی گئی قربانی انسان کے دل میں غمگساری ،ہمدردی، مخلوق پروری اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔قربانی کا مقصد اللہ تعالیٰ کے قانون کا حصول اور شیطانی قوتوں کو خاک میں ملانا ہے۔ قربانی کی اصل روح انسان میں تقویٰ کوپروان چڑھانا ہے نہ کہ محض جانور قربان کر کے گوشت اور خون اس کی ندر کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو بھی ذبیح جانور کا گوشت اور خون نہیں بلکہ دلوںکا تقویٰ اور اخلاص پہنچتا ہے۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے:’’ہر گز نہ تو اللہ تعالی کو ان کا گوشت پہنچاتا ہے اور نہ خون مگر اسے تمہاری طرف سے تقویٰ پہنچاتا ہے‘‘۔( سورہ الحج۔۔۳۷)اس آیت کی تفسیر میں ابن کثیر لکھتے ہیں:’’ارشاد ہوتا ہے کہ قربانیوں کے وقت اللہ کا نام بڑھائی سے لیا جائے ۔اسی لئے قر بانیاں مقرر ہوئی ہیں کہ خالق رزاق اسے مانا جائے نہ کر قربانیوں کا گوشت وخون سے اللہ کو کوئی نفع ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ساری مخلوق سے غنی اور کل بند وں سے بے نیاز ہے۔جاہلیت کی بے وقوفیوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ قربانی کے جانور کا گوشت اپنے بتوں کے سامنے رکھ دیتے تھے اور ان پر خون کا چھینٹا دیتے  تھے۔ یہ بھی دستور تھا کہ بیت اللہ شریف پرقربانی کے خون چھڑکتے،مسلمان ہو کر صحابہؓنے ایسا کرنے کے بارے میں سوال کیا  جس پر یہ آیت اتری کہ اللہ توتقوی ٰکو دیکھتا ہے۔‘‘(تفسیر ابن کثیر ۔۔ص۔۔۳۰۱)
معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کا بظاہر مقصد جانور ذبح کرنا ہے مگر اس کی اصل روح تقویٰ اور اخلاص کی آبیاری ہوتی ہے۔خلیل اللہ کی پیروی کا اصل مقصدجانور ذبح کرنا،نفسانی خواہشات کی تکمیل اور دکھلا وا نہیںبلکہ اللہ کی رضامندی حاصل کرنا ہے۔قربانی کے ذریعے انسان کے دل میں اللہ تعالی کی عظمت ،انبیا ئے کرام ؐ سے محبت اور خلوص وایثار کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔قربانی میںاگر ریاکاری سے کام لے کر نمودونمائش اور اپنی دولت کا رعب ڈالنے کی کوشش کی جائے تو ایسی قربانی قیامت کے روز ثواب سے محروم رکھی جائے گی کیونکہ اللہ تعالی کو قربانی کے جانور کا خون یا گوشت نہیں بلکہ قربانی دینے والی انسان کی نیت مطلوب ہوتی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالی ٰکی خوشنودی اور اس کا قرب حاصل کیا جاتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ قربانی اسلامی تعلیمات کا ایک اہم حصہ ہے لیکن غلو اور ریاکاری نے اس کو تاش تاش کر کے رکھ دیا ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ جس اخلاص سے سیدنا ابر اہیم ؐ اپنے بیٹے کی قر بانی کرنے پر تیار ہوئے ،اُسی اخلاص اور نیت سے ہم بھی قربانی جیسے عظیم فریضے کو انجام دیتے مگرصد افسوس کہ آج کے ماحول میں قربانی سنت ابراہیمؐ کے بجائے دکھلاوے کی قربانی بن چکی ہے۔لوگ ذاتی نمود ونمائش کے لئے قربانی میں غلو کرنے لگے،اپنی دولت کا رعب جمانے لگے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے لگے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی دوڈ میں اخلاص اور تقویٰ سے اپنا دامن خالی کر کے ریاکاری کو اپنا شعار بنا چکے ہیں۔شاید لوگ بھول چکے ہیں کہ قر بانی کی قبولیت کا انحصار ریاکاری پر نہیں بلکہ خالصیت پر ہوتا ہے اور جہاں اخلاص نہ ہو وہاں قبولیت بھی نہیں ہوتی ہے۔
دوسری اہم بات کروناوائرس کی وبا نے غریب طبقے کی معیشت کوبتاہ وبرباد کردیاہے ۔ہمارے یہاں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہیں کئی مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ اس عید پر ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ فی الحال ہمارے لئے ایک نیا امتحان ہے۔قید وبند میں عید، لوگ بے چین ہیں،جذباتی ہو رہے ہیں،دل درد سے لبریز اور آنکھوں میں آنسوہیں مگر ایک آزمائش ۔انسانیت بچانے کا ایک طریقہ ۔حضرت محمدؓﷺ کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہونا ہے ۔دنیا میں سب سے قیمتی شئے انسانی جان ہے ۔ انسانیت کو بچانے کے لئے دنیا کی جنگ کا ایک حصہ ہے۔ اس بار عیدالاضحی کا پیغام یہی ہوگا کہ ہمیں غریبوں،بے کسوں ،یتیموں اور لاچاروںکے ارمانوں ،خواہشات اور  ان کی ضرورتوں کا احترام کرنا ہوگا تاکہ یہ لوگ بھی ان نامساعد حالات میں اپنے اہل اعیال کے ساتھ یہ سعادت بھرے لمحے خوش اسلوبی  کے ساتھ گزاریںجس کے سبب ہم اللہ کی خوشنودی اور رضا مندی حاصل کر سکتے ہیں۔بقول اقبال ؔ
ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
 درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
رابطہ :رعناواری سری نگر۔9103654553  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?