عوای جذبہ کے کارکنوں کیلئے این سی فقط واحد راستہ : سلاتھیہ

 جموں // سابقہ وزیر و نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے عوام سے منقسم طاقتوں کو الگ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے  ریاست میں آپسی بھائی چارہ اور رواداری کومستحکم بنانے کی اپیل کی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ نفرت کی سیاسست سے تنگ آگئے ہیں ۔انہیں نے کہاکہ اس قسم کی سیاست سے ریاست میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوجائے گا۔ان باتوں کا ظہار سلاتھیہ نے یہاں منعقدہ ایک تقریب پر کیا، جس کا اہتمام نیشنل کانفرنس کی جانب  سے نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔نئے کارکنوں کاپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس لوگوں کے لئے ایک واحد انتخاب ہے ،جو لوگوں کی تمام امنگوں کو پورا کر سکتی ہے۔انہوں نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں شامل ہونے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی ۔