جموں//جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے کانگریسی امیدوار رمن بھلہ نے جمعہ کے روز آر ایس پورہ ،گاندھی نگر اور کھنور حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ووٹرں سے بی جے پی کو سبق سکھانے کی اپیل کی۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے بی جے پی الزام لگایا کہ پارٹی نے 2014 میںلوگوں سے بڑے بڑئے وعدے کئے تھے لیکن انہیں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اس لیڈر کو منتخب کرنے کو کہا جو پارلیمنٹ میں جموں کی آواز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی یقینی بنانے کے لئے کام کیا ہے۔بھلہ نے کہا کہ پی ڈی پی۔بی جے پی کی دھوکہ باز اور منقسم سیاست نے ریاست کو کافی نقصان کیا ہے،جس سے نہ صرف لوگوں کے درمیان خلیج بڑھ گیا ہے بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی او رپی ڈی پی نے لوگوں کی امنگوں کے خلاف اتحاد کیا، جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں تال میل کی کمی سے سابقہ مخلوط سرکار ہر محاذ پر ناکام رہی ۔ انکے ہمراہ سابقہ ایم پی مدن لعل شرما ، لکشمی دتہ، کلدیپ کور، گوردیال سنگھ ، اوتم سنگھ ، رانو دیوی ، کلدیپ ورما ، نیک عالم ،ڈاکٹر غفور ،بلاک صدرو ،وارڈ صدور ،سرپنچ اور پنچ کے علاوہ کارکنوںکی ایک بڑی تعداد بھی تھی۔