Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

عوام تک پہنچنا ہی واحد راستہ : وزیراعلیٰ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//عوام تک پہنچنے کے اقدامات کو واحد راستہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کو مشکلات اور خون خرابے سے باہر نکالنے کیلئے ادارہ جاتی بات چیت کا عمل شروع کرنے پر زور دیا ہے ۔ اُن سے ملنے آئے مہاراشٹرا ، گجرات ، مدھیہ پردیش اور گوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دو ملکوں کے مابین رشتوں کی خرابی کا سب سے زیادہ خمیازہ ریاست کے عوام کو اٹھانا پڑا ہے اور چار جنگوں کے باوجود بھی مسائل حل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی اکثر آبادی بھارت اور پاکستان کے مابین مختلف معاملات کا حل امن کے ذریعے چاہتے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے مخصوص اعتماد سازی کے اقدامات شروع کرنے پر زور دیا جس سے عوام کا اعتماد بحال ہو گا انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے جب ہمیں لائین آف کنٹرول کے آر پار تواریخی راستوں کو سفر اور تجارت کیلئے کھولنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھ کر ہماری ہمسائیگی میں ابھر رہے مواقعوں کا فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔ انہوں نے آنے والے سی پی ای سی میں شراکت داری کی تجویز پیش کی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس بہادرانہ فیصلے لینے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں قایم موجودہ سرکار کے پاس ایک واضح منڈیٹ ہے اور اسے اس سلسلے میں کوئی بھی بہادرانہ فیصلہ لینے کا اختیار ہے ۔ ایجنڈا آف الائینس کا تذکرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کو غیر یقینیت اور خون خرابے کے بھنور سے باہر نکالنے کیلئے یہ ایک روڈ میپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ دستاویز کو قومی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور اپوزیشن بھی اب اس کی عمل آوری کی مانگ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ایک مشکل فیصلہ تھا مگر ریاست کو موجودہ مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے یہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختلف نوعیت کا تجربہ ہے ۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو فروغ دینے کیلئے سیاحت کو سب سے بڑا اعتماد سازی کا قدم قرار دیا ۔ انہوں نے ملک کے میڈیا کو کشمیر کی صورتحال کو معقول ڈھنگ سے پیش کر کے ریاستی سرکار کو مدد دینے کی اپیل کی اور پتھر بازی کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے اجتناب کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قیامِ امن کیلئے یہ میڈیا کی خدمت ہو گی ۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ میڈیا میں ریاست کے بارے میں منفی تاثرات پیش نہ کریں ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں سیاحوں کیلئے کافی مواقعے دستیاب ہیں چاہے وہ عقیدتی ، ثقافتی یا ایڈوینچر پر مبنی سیاحت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ کافی مہمان نواز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ کشتی والا ہو جس نے خود ڈوب کر سیاحوں کی جان بچائی ، نوجوان لڑکے ہوں جنہوں نے حادثے کا شکار ہوئی فوجی ٹرک کے مسافروں کو بچایا  یا کوئی دوسرا واقع ہو ، ہر حال میں کشمیریوں کی مہمان نوازی سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان امر ناتھ یاتریوں کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں اور یہاں کی مہمان نوازی کی وجہ سے ریاست خواتین کیلئے ملک میں سب سے زیادہ تحفظ والی جگہ ہے ۔ محبوبہ مفتی نے 2005 میں مرحوم مفتی محمد سعید کے وزیر اعلیٰ کے طور دفتر چھوڑنے کے بعد بات چیت کے عمل میں ٹھہواؤ پر افسوس ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ریاست موجودہ حالات سے جھوج رہی ہے ۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے مشن کو آگے بڑھانے پر زور دیا ۔ گروپ کے ممبران کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 2014 کے سیلاب کے بعد سڑکوں کی میکڈمائیزیشن ، صحت ، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے سرکار کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کی ۔ انہوں نے مستقبل کے لایحہ عمل کے حوالے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر باغبانی کے وزیر سعید بشارت بخاری بھی موجود تھے ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کشمیر

کشمیر میں گرمی کی لہر برقرار | سرینگر میںپارہ 33.7ڈگری ریکارڈ | آج سے6روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

July 6, 2025
کشمیر

کپوارہ کے سرکاری سکولوں میں 980اسامیا ں خالی | اندراج بڑھانے پر توجہ، تدریسی عملہ ناکافی ،70عمارتیں برسوں سے زیر تعمیر

July 6, 2025
کشمیر

گرمیوں کی تعطیلات | توسیع کا ممکنہ فیصلہ آج

July 6, 2025
کشمیر

زم زم پورہ گوری وان سڑک کھنڈرات میں تبدیل | ضلع انتظامیہ بارہمولہ سڑک کی دیکھ ریکھ میں ناکام،آبادی کومشکلات

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?