Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

عوام بجلی شعبے میں تبدیلی دیکھیں گے: مرکزی وزیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 15, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

کشتواڑ میں کُل پیداواری صلاحیت2554 میگاواٹ 

کشتواڑ//مرکزی وزیر برائے بجلی نئی اور قابل اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ جو کشتواڑ کے ایک روزہ دورے پر تھے ،نے ڈُل ہستی پن بجلی منصوبے کا معائینہ کیا اور دیگر بجلی منصوبوں کی تعمیر کا جائزہ لیا جن کی کشتواڑ میں کُل پیداواری صلاحیت2554 میگاواٹ ہے۔ مرکزی وزیر کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ، سی ایم ڈی این ایچ پی سی ابھے کمار سنگھ ،مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری پاور ایس کے جی رہاتے بھی تھے۔اُنہوں نے ڈل میں 390 میگاواٹ کے ڈُل ہستی ڈیم سائٹ کے دورے کے دوران منصوبے کے متعلقہ پہلوئوں اور پاور پروجیکٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائز لیا۔ اُنہیں ضلع میں بجلی منظر نامے سے متعلقہ بھی جانکاری دی گئی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر بجلی نے کہا کہ حکومت نے ضلع میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریشن کو استعمال کرنے کے لئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں اور عوام بجلی کے شعبے میں تبدیلی دیکھیں گے کیوں کہ کشتواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پاور کا مرکز بننے والا ہے۔ بعد میں مرکزی وزیر نے اَرزی میں 1000 میگاواٹ پکل ڈل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے پاور ہائوس سائٹ کا معائینہ کیا جو مشترکہ طور پر چناب ویلی پاور لمٹیڈ تعمیر کررہا ہے ۔اُنہوں نے پاور ہائوس کنٹرول بلاک کی کنکریٹنگ کا اِفتتاح کیا۔آر کے سنگھ نے پکل ڈل پاور ہائوس میں تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام کووِڈ ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ان منصوبوں کے ملحقہ علاقوں میں ائیریا ڈیولپمنٹ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ پی اے ایف کے فائدے کے لئے اے ڈی پی پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اِس سے قبل مرکزی وزیر نے ضلع میں آنے والے ایچ ای پیز 1000 میگاواٹ کے پکل ڈُل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ڈانگ سائٹ ڈنگڈورودچھن ، 540 میگاواٹ کوار پروجیکٹ اور 624 میگاواٹ رن آف دی ریور کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا ائیریل سروے کیا ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما ، جنرل منیجر ڈل ہستی پاور سٹیشن نرمل سنگھ، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ ، ڈلہستی پاور سٹیشن ، ضلع انتظامیہ ، سی وی پی پی پی ایل اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔
 
 

برقی رو کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد سکیمیں متعارف

سرینگر// مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ نے جموں و کشمیر میں بجلی کے معاملات پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر حکومت کے عوامی آوٹ ریچ انیشیٹو کے حصے کے طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 2روزہ دورے پر آئے ہیں۔آر کے سنگھ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے بجلی کے منظر نامے کو بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے اور یہ وزیر اعظم کے ایجنڈے میں ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت سی اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کا ہدف ہے کہ مرکزی علاقے میں ہر گھر کو بجلی کا کنکشن فراہم کیا جائے۔پرنسپل سکریٹری پاور ، روہت کنسل نے اس موقعہ پر محکمہ پاور کے چیلنجز اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔میٹنگ میں چیف سیکریٹری جموں و کشمیر ارون کمار مہتا اور مرکزی پاور وزارت اور یو ٹی حکومت کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
 

 

Contents
کشتواڑ میں کُل پیداواری صلاحیت2554 میگاواٹ برقی رو کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد سکیمیں متعارف
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?