سرینگر//راجباغ،کرسو،ریڈیو کالونی میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر مقامی لوگوں اور تاجروں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ٹرانسپورٹ سروس دستیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی لوگوںکہنا ہے کہ ریڈیو کالونی سے لالچوک،کرسو ،راجباغ،ریڈیو کالونی سے زیرو برج یا لالچوک اور واپسی میں ٹریفک کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مقامی لوگوں،طلاب اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فلاح عام بہبود کمیٹی راجباغ کے چیئرمین ایم الطاف نے ضلعی انتظامیہ کو پبلک ٹرانسپورٹ پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکینوں اورعام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں اکثر و بیشتر خواتین،طلاب،معمر شہری اور دیگر لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ایم الطاف نے کہا کہ ان علاقوں میں موجود بیشتر کوچنگ مراکز تک بھی طلاب کو پیدل چلنا پڑتا ہے،جس کی وج سے ابتر موسمی حالات کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔