سرینگر//پارلیمانی انتخابات میں وادی میں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں اور جموں ولداخ میں کانگریس کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے عوامی نیشنل کانفرنس کی خاتون سربراہ بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ مذہبی اور علاقائی بْنیادوں پر ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے فرقہ پرست طاقتوں کی شکست کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔امریکہ سے نئی دیلی پہنچنے کے فوری بعد بیگم خالدہ شاہ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت دفعہ370 اور 35 A کو ختم نہیں کرسکتی جو کشمیر کو بھارت کے ساتھ جوڑتا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ دو جواہری طاقت رکھنے والے ملکوں کے بیچ پھنسے کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ واضاحت کرتے ہوئے کہا کہ NIA کے ذریعہ بے جا دھونس و دبائو ڈالنے ۔انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ ہراساں کرانے ۔پبلک سیفٹی ایکٹ کا بے جا استعمال کرکے معصوم اور بے گْناہ لوگوں کو پابند سلاسل کرنے اور جموں سرینگر شاہراہ پر سیول ٹرانسپورٹ کے نقل و حمل پر بندیشیں لگانا ایک فضول بے معنی اور لاحاصل مشق ہے۔