سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جلد ریاستی درجہ کی بحالی کی توقع رکھتے ہیں۔ ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ سے سابقہ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی ریاستی سیکریٹری اور مختلف پنچایتی نمائندگان سمیت درجنوں سرکردہ سیاسی کارکنان کی اپنی پارٹی میں شمولیت کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور روز ِ اول سے ہی اُن معاملات کو اُجاگر کیا ہے جوجموں وکشمیر کی عوام کے لئے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی قیادت نے سیاسی جمود توڑ نے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے انتھک کوششیںکیں۔ انہوںنے کہاکہ ’’ہم نے کبھی دھوکے والی سیاست نہیں کی، ہم نے پہلے دن سے جوموقف اختیار کیاتھا، اُس پر آج بھی قائم ہیں اور کبھی بھی جموں وکشمیر کے لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنے اور اُن کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہ کریں گے‘‘۔الطاف بخاری نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی سیاسی ورکر کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے جنہوں نے جموں وکشمیر میں پرآشوب ماحول کے باوجود جمہوری عمل کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے اِس عزم کو دوہرایا کہ اپنی پارٹی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ایجنڈے سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ جو بھی وعدہ کیاگیا ہے، اُس کو عملی جامہ بھی پہنایاجائے۔اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوںمیں سابقہ ریاستی سیکریٹری جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی محمد مقبول بھٹ، پیپلز کانفرنس لیڈر ثنا اللہ بھٹ سنتوش (کپواڑہ سے سال 2008میں اسمبلی انتخابات لڑے تھے)، سرپنچ ڈولی پورہ اے لالی بیگم، سرپنچ کاکروسہ فیاض احمد وار، سرپنچ سنمولہ عبدلرشید خان، ہندواڑہ لنگیٹ پوروپیٹھ سے ایڈووکیٹ رئیس احمد ، پیپلز کانفرنس لیڈر نثار احمد بھٹ قابل ِ ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں خاص طور سے پیپلز کانفرنس اور نیشنل کانفرنس سے وابستہ جن سرکردہ کارکنان اپنی پارٹی میں شامل ہوئے، اِن میں بی جے پی بلاک صدر دہامہ عنایت اللہ خان، بلاک صدر یوتھ پیپلز کانفرنس رہمل نثار احمد، نائب سرپنچ بشیر احمد راتھر، عادل وانی (پنچ)، عبدالرشید شاہ (پنچ)، شوکت احمد بھٹ (پنچ)،طاہر احمد شاہ (پنچ)،محمد امین شاہ (پنچ)،عبدالرشید شاہ (پنچ)،منظور احمد خان (پنچ)،جاوید احمد شیخ (پنچ)، غلام محمد ڈار، شمس الدین، ریاض احمد ڈار، طارق احمد ڈار، جاوید احمد ڈار، تنویر احمد پیر، نصیر احمد ڈار، عاقب خان، ظہور احمد ڈار، محمد امین ڈار، محمد اکبر ڈار، جاوید احمد میر، نثار احمد واڑ، جہانگیر احمد میر، طاہرہ بیگم، نذیر احمد میر، غلام مصطفی میر، فرید احمد میر، منظور احمد میر، فردوس احمد میر، غلام محمد اور محمد رمضان، منظور احمد شیخ، محمد امین خان، وارڈ ممبران بشیر احمد کمہار، محمد اشرف خان، منظور احمد ملک، غلام مصطفی راتھر، عبدالرشید میر اور غلام محی الدین بھٹ شامل ہیں۔ پارٹی دفتر پر منعقدہ تقریب میں صوبائی صدر کشمیر محمدا شرف میر، ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر ، ضلع صدر گاندربل جاوید میر اور ضلع نائب صدر کپواڑہ عبدالرشید بھٹ بھی موجود تھے۔