عوامی اتحاد73سیٹوں پر آگے،بھاجپا کی50پر سبقت

سرینگر//جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی ووٹنگ جاری ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک مختلف مقامی پارٹیوں کا مشترکہ فورم عوانی اتحاد 73سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُمیدوار50سیٹوں پر سبقت بنائے ہےں۔
ذرائع کے مطابق کانگریس تیسرے نمبر پر ہے اور وہ محض21سیٹوں پر آگے ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک 280میں سے193سیٹوں کے رجحان کا پتہ چلا ہے۔