منجاکوٹ//ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ جو ان دنوں خطہ پیر پنچال کے دورے پر ہیں ، نے پیر کے روز بعد دو پہر منجاکوٹ کا دورہ کیا ۔ عمر عبداللہ مینڈھر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد سیدھے منجاکوٹ پہنچے جہاں وہ پہلے سابق ایم ایل اے اسلم خان اور پھر بلاک صدر منجاکوٹ تصدق حسین خان کے گھر گئے ۔اس موقعہ پر وہاں موجود لوگوںسے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ آج ریاست کے خصوصی تشخص کو کمزور بنانے کی سازشیں رچی جارہی ہیں تاہم نیشنل کانفرنس ان سازشوں کو ناکام بنائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ایسے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گاجو خصوصی تشخص کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔ ان کے ہمراہ صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا ،مرزا عبدالرشید ،بشیر وانی ،ٹھاکر رشپال سنگھ ،اسلم خان ،شفاعت خان ، شفقت میر ، ایڈووکیٹ عبدالقادرخان ، مطیع الرحمن وغیرہ بھی تھے ۔