ریاض// سعودی عرب میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں منظورشدہ کووِڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کے اجازت نامے جاری ہوں گیجبکہ وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں مناسک عمرہ کی ادائیگی ، نماز ادا کرنے اور مسجد نبوی میں داخلے اجازت ناموں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دونوں مقدس مقامات پر صرف ان افراد کو جانے کی اجازت ہو گی جنہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ کسی بھی ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں ۔