عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا: سعودی وزارت حج

الریاض//سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
 
رپورٹس کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔
 
سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں، زائرین اب آسانی اور پوری آزادی کے ساتھ فرائض ادا کرسکیں گے۔