سرینگر//عمر کالونی وانہ بل کے لوگوں نے علاقہ میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کرنے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔علاقہ کی بہبودی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ بارسوخ لوگ اپنے اثررسوخ کااستعمال کرتے ہوئے علاقہ میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور اس کیلئے دس فٹ چوڑے راستے سے ہائی ٹینشن ترسیلی لائین کوگزارناہوگاجس سے جان ومال کے نقصان کاخطرہ ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ علاقہ میں 40سے بھی کم کنبے رہائش پزید ہیں اور یہاں250کلوواٹ کاٹرانسفارمر پہلے ہی نصب ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ علاقہ میں بہترین وولٹیج ہیاور کسی دوسرے ٹرانسفارمر کی ضرورت نہیں ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ محکمہ بجلی نیاٹرانسفارمرکسی ایسے علاقے کو دے سکتا ہے جہاں اعلیٰ معیار کاٹرانسفارمر نہیں ہواورانہیں ٹرانسفارمرکی ضرورت ہو۔یہاں آس پاس کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ٹرانسفارمروں کی ضرورت ہے لیکن ان کو کوئی ٹرانسفارمر نہیں دے رہا ہے۔کمیٹی نے چیف انجینئرمینٹننس سے بھی شکایت کی کہ وہ علاقہ کیلئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کو منظوری نہ دے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر علاقہ میں نئے ٹرانسفامرکو نصب کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو وہ اس کی زوردار مخالفت کریں گے کیوں کہ یہ عوامی رقم کو ضائع کرنا ہوگا۔