اسلام آباد//یو این آئی// سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیرمین عمران خاں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر تک ان کی گرفتار ی پر روک لگادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے پر سماعت ہوئی، عمران خان انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکلا کی ٹیم فیصل چوہدری،علی بخاری عبداللہ،بابر اعوان کمرہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موجود تھے جبکہ اس موقع پر فواد چوہدری، پرویز خٹک، فیصل جاوید بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے درخواست پر سماعت کی، عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی ایف آئی آر دیکھیں، مجسٹریٹ علی جاوید مقدمہ کا مدعی ہے۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پراسیکیوشن کے مطابق تین لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور مجسٹریٹ کا نام لکھا گیا،ان تینوں میں سے کوئی بھی مدعی نہیں بنا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔وکیل نے کہا کہ شرم کرو کے الفاظ کو دھمکی بنا دی گئی ورنہ کئی وزیر اس حکومت کے اندرہوتے، آئی جی اور ڈی آئی جی کو کہا تمھیں نہیں چھوڑنا کیس کریں گے، اسی لیے اقوام متحدہ نے نوٹس لیا ہے پوری دنیا چیخ اٹھی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے کہامجسٹریٹ صاحبہ تیار ہو جائیں آپکے اوپر بھی ایکشن لیں گے، ہم نے ایکشن لیا اور ہم ہائیکورٹ گئے ہیں۔وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی عمران خان کوعدالت کے سامنے آنے دیں۔